شہری پر تشدد ، پی ٹی آئی نے عمران علی شاہ کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کر دی ، نجیب ہارون

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) کراچی میں شہری پر تشدد کرنیوالے پاکستان تحریک انصاف کے رکن عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہاہے کہ پارٹی نے عمران علی شاہ کی پارٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کر دی ہے اور ڈسپلنری کمیٹی معاملات کو دیکھ رہی ہے اور شہری کو پیٹنے کے معاملے پر فیصلہ بھی کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عمران علی شاہ نے کراچی میں سڑک پر ایک شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور تھپڑوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو تحریک انصاف نے اس کا نوٹس لیا اور رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کی پارٹی رکنیت بھی ایک ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔تاہم یہ بھی بعد میں ہی معلوم ہوا کہ جسے پی ٹی آئی رہنما نے تشدد کا نشانہ بنایا وہ ایک سرکاری افسر ہیں۔حالات کو خراب ہوتا ہوا دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما معافی مانگنے کیلئے اس شخص کے گھر پہنچ گئے اور معافی مانگی اور ان سے صلح کی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں