تحریک انصاف کے محمود خان کے پی کے وزیراعلیٰ منتخب

انتخاب اراکین کو 2 لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا‘پی ٹی آئی کے امیدوار نے 77 جبکہ مدمقابل میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے

جمعرات 16 اگست 2018 15:00

کراچی/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے ہیں ۔جمعرات کے روز اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔وزیراعلیٰ کا انتخاب اراکین کو 2 لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا جس کے لیے محمود خان کے حامی اراکین لابی نمبر دو اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

اراکین کے لابی میں جمع ہونے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جس کے بعد اسپیکر نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا جنہوں نے 77 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدیکا حلف اٹھائیں گے جبکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاوس بھی خالی کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے 2012ء میں پی ٹی آئی کا حصہ بنے‘وہ صوبائی وزیر کھیل‘آبپاشی‘سپورٹس ‘ٹوارزم اور صوبائی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں