اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںکراچی، یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بائونس کلب اور کلفٹن کراس ..

کراچی، یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں بائونس کلب اور کلفٹن کراس نے اپنے میچز جیت لئے

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی ای) کے زیراہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے ’’یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں بائونس کلب نے کراچی یوتھ کلب کو 43-24 سے مات دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے سیف اللہ 13، مبشر حسین 10 اور اسحاق نوشیروانی نے 10 جبکہ رنر اپر کلب کی جانب سے وسیم رائو 10، اوسید سعید 8 اور دانیال جمیل نے 4 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں رہے۔

(خبر جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں کلفٹن کراس اوور کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 43-35 سے شکست دے دی۔ فاتح کلب کی جانب سے محمد طلحہ 24، سعد عبدالباسط 13 اور محمد سمیر 8 جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سلطان حبیب 24، زاہد ملک 8 اور ممتاز احمد نے 2 پوائنٹس سکور کرکے نمایاں رہے۔ کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض عامر غیاث، جاوید خان، طارق حسین، محمد شبر، نزاکت خان اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل اور سکورر ذعیمہ خاتون، محمد دانیال خان اور حسن علی تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں