آئی جی سندھ نے بہادرآباد میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے لیا

جمعرات 16 اگست 2018 18:10

آئی جی سندھ نے بہادرآباد میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) بہادرآباد میں نجی منی ایکسچینج کمپنی کی گاڑی سے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے ڈی آئی جی ایسٹ وڈی آئی جی سی آئی اے (CIA) سے تفصیلی انکوائری و ملوث ملزمان کے خلاف پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹس علیحدہ علیحدہ طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو غیرمعمولی بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں