سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات اگست 18:24

سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو اپنے مینڈیٹ پر آنے والی ایک اور حکومت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں کٹھ پتلیوں کو عوام کی طاقت سے شکست دی ہے ۔سندھ واحد صوبہ ہے جہاں محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح کے منصوبے بنے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں وزیراعلی سندھ اور ان کی حکومت سندھ میں ترقی کا نیا دور شروع کریں گے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments