سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ، محکمہ صحت کو 28اگست تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم

جمعرات 16 اگست 2018 19:09

سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ، محکمہ صحت کو 28اگست تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے ٹینڈرز کے خلاف نجی دوا ساز کمپنی کا موقف سننے کے بعد محکمہ صحت کو 28اگست تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں سرکاری اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کے ٹینڈر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت نے اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے مقامی کمپنیوں کے بجائے غیر ملکی کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کردئیے ہیں ۔مقامی کمپنی جو دوا 10 روپے میں فراہم کرتی ہے وہی دوا غیر ملکی کمپنی 30 روپے میں دے رہی ہے۔غیر ملکی کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کرکے کرپشن کا دروازہ کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادویات کی فراہمی کے لیے سخت شرائط مقرر کرکے کم دنوں نے غیر ملکی کمپنیوں کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔

پاکستان میں ڈبلیو ایچ او لی لیباٹری ہی نہیں ہے تو ادویات کا ٹیسٹ کہاں سے کرائیں، غیرملکی کمپنیوں کو سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی روکی جائے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہم ادویات کی فراہمی پر حکم امتناعی جاری نہیں کرسکتے۔جناح اور سول اسپتال کا جاکردیکھیں برا حال ہوگیا، لوگوں کو دوائیاں نہیں مل رہی ہیں ۔عدالت نے نجی دوا ساز کمپنی کا موقف سننے کے بعد محکمہ صحت کو 28 اگست تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیاہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں