مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ منتخب

مراد علی شاہ 97 جبکہ شہریار مہر نے 61 ووٹ حاصل کئے سراج درانی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا

جمعرات 16 اگست 2018 19:21

مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ منتخب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔مراد علی شاہ نے 97 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل شہریار مہر نے 61 ووٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے متعین طریقہ کار کے مطابق اسپیکر نے مراد علی شاہ کے حامیوں کو اسمبلی ہال کے دائیں جانب اور شہریار مہر کے حامیوں کو اسمبلی ہال کے بائیں جانب جمع ہونے کی ہدایت دی۔جس کے بعد دونوں اطراف کے ارکان کی گنتی عمل میں لائی گئی۔ارکان کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ کی کامیابی کا اعلان کیا۔پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر 97 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ۔متحدہ اپوزیشن کے شہریار مہر 61 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ مراد علی شاہ گزشتہ دور حکومت میں بھی قائم علی شاہ کے استعفے کے بعد بقیہ سیشن کیلئے وزیراعلیٰ رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں