مراد علی شاہ عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

شہری و دیہاتی علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی عمل کو تیزتر کریں گے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعرات 16 اگست 2018 20:44

مراد علی شاہ عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے،بلاول بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ کو وزیراعلی سندھ منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ مراد علی شاہ صوبے کے عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔جمعرات کوجاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گذشتہ دورِ حکومت کی طرح اس بار بھی سندھ خدمت اور ترقی میں سب سے آگے ہوگا۔

(جاری ہے)

شہری و دیہاتی علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی عمل کو تیزتر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ہیومن ڈولپمنٹ پیپلز پارٹی کی ترجیحات ہیں، ان سیکٹرز میں نمایاں بہتری لائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ میں عوامی حکومت کا وزیراعلی، وزراء اور پارٹی کے ارکان اسمبلی شہید بی بی کا وعدہ نبھائیں گے۔انہوں نے کہاکہنظریہ و خدمت پیپلز پارٹی کی اساس اور قربانیاں ہماری پہچان ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں