امید ہے نئی وفاقی حکومت سندھ کو تنگ نظری سے نہیں دیکھے گی،مراد علی شاہ

امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا،پولیس اصلاحات بھی کام کرکے اس کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے پانی کا بحران بڑا مسئلہ ہے،اپنے منشور کے تحت اسے حل کریں گے ،نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ کا خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 22:50

امید ہے نئی وفاقی حکومت سندھ کو تنگ نظری سے نہیں دیکھے گی،مراد علی شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے نئی وفاقی حکومت سندھ کو تنگ نظری سے نہیں دیکھے گی، ہم نے بھیک مانگ کرلڑائی جھگڑاکرکے دیکھ لیا مگر گزشتہ وفاقی حکومت نے سندھ کوپانی نہیں دیا،سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اس صوبے میں خدمت کی ہے ، ہم نے زراعت کے شعبے میں تمام فصلوں کی پیداواربڑھائی ہے ،سندھ کے عوام کوپتاہے کہ کونسی جماعت ان کادردجانتی ہے ،مجھ پرتنقیدہوتی تھی کہ شہری علاقوں کوزیادہ توجہ دی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ میری تقاریراٹھاکردیکھ لیں،مجھے یادہے میں نے کیاوعدے کیے تھے،نثارکھوڑو کو بہت مس کررہا ہوںوہ میرے بڑے مددگار تھے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم سب کو 1973 کے آئین کی طرف چلنا چاہیے۔صوبے کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیںمتحدہ سے بہت اختلافات تھے لیکن صوبے کے مفاد کے لیے ایک ساتھ کام کیا۔امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنایا۔پولیس اصلاحات پربھی کام کریں گے۔پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے پانی کا بحران بڑا مسئلہ ہے۔اپنے منشور کے تحت اسے حل کریں گے پانی کا بحران حل کریں گے۔

ڈی سیلینیشن پلانٹ لگائیں گے ڈیم کے لیے پانی ضروری ہے صرف دیواریں بنانے سے ڈیم کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔دیہی علاقوں میں بھی پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے اقدامات کریں گے این آئی وی سی کی طرح دیگر علاقوں میں بھی سینٹر بنائیں گے۔زراعت میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔عورتوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جاری رہے گا۔گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت مکمل کرے ہم بسوں کو جلد لے آئیں گے کوئلے کے منصوبے پر کام ہورہا ہے جلد بہتری آئے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں