پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,332 کی سطح پر بند

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کو پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,332 کی سطح پر بند ہوا۔میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.036بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد12,528رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت2.466بلین روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.286بلین روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت1.083بلین روپی,پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 710.288ملین روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت475.490 ملین روپی,چاندی کے سودوں کی مالیت 325.165 ملین روپی,ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 186.569 ملین روپی,کاپر کے سودوں کی مالیت 150.766ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت139.160ملین روپی, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 109.938 ملین روپے اور ڈی جے کے سودوں کی مالیت102.618 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.030 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں