ایکزونوبل پاکستان کا نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کے ساتھ تعاون

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایکزونوبل پاکستان نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ میں گیس ٹربائن کے فولادی ڈھانچے پر حفاظتی کوٹنگز کر کے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اپنی خدمات بڑھا دی ہیں۔ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے آپریشنز کا حال ہی میں آغاز کیا ہے جس سے نیشنل گرڈ میں 1230 میگا واٹ اضافی بجلی آئے گی جس سے پاکستان میں 25 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا۔

مختلف اقسام کے پینٹس اور کوٹنگز کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ایکزونوبل پاکستان نے 12 ہزار اسکوائر میٹرز کے رقبہ پر محیط پلانٹ میں گیس ٹربائن کے فولادی ڈھانچے کو آتشزدگی سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی کوٹنگز کی ہیں۔ ایکزونوبل کی حفاظتی کوٹنگز وسیع اقسام کے بین الاقوامی پینٹس کے پورٹ فولیو پر مشتمل ہے جو مختلف صنعتوں میں فولادی ڈھانچوں سے متعلقہ ضروریات پوری کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس پلانٹ میں ایکزونوبل کے سندیافتہ اور انتہائی تربیت یافتہ افراد کی نگرانی میں انتہائی مہارت یافتہ فائر پروٹیکشن اور اینٹی کوریژن ٹیکنالوجیز فولادی ڈھانچوں پر رنگ کے لئے استعمال کی گئیں۔ یہاں کوٹنگ سسٹم کی پوری رینج بشمول انٹرچار فراہم کی گئی ہے، یہ بھرپور کوٹنگ 60 منٹ تک آتشزدگی سے حفاظت کرتی ہے۔ اسی طرح اعلیٰ معیار کا پگمنٹڈ زنک انٹرزنک کی بدولت کیمیکل سے پینٹ کی خرابی بہترین انداز سے روکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایم آئی او سے تیار ہونے والا درمیانی کوٹ انٹرگارڈ کیمیکل سے خرابی روکنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح انٹرتھین الٹرا وائلٹ کی روک تھام اور ٹاپ کوٹ کی چمک برقرار رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں