ٹورک کارپوریشن نے تربیت اور پیشہ ورانہ افرادسے رابطوں کے 10 سال مکمل کر لیے

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جدید لرننگ اور مشاورتی کمپنی ٹورک کارپوریشن نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اپنی ٹیم اور اہم کلائنٹس کے ہمراہ 10ویں سالگرہ منائی۔ اس ایونٹ کی میزبانی ٹورک کارپوریشن کے صف اول کے تربیت کاروں اور کنسلٹنٹ نے کی جن میں عمیر جالیاوالا، اسما مصطفیٰ اور برہان شاہ شامل ہیں۔اب تک ٹورک کارپوریشن 400 سے زائد آرگنائزیشنز اور عالمی ملٹی نیشنل کمپنیوں، مقامی کاروباری اداروں اور چھوٹے کاروباروں کے 50ہزار سے زائد پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ کام کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

لرننگ ڈیزائن اور ڈیلیوری کی خصوصیت کی حامل ٹورک اپنے متاثر کن کلیدی اور سحر انگیز الفاظ، استعداد کاراور صلاحیت بڑھانے کی حامل سرگرمیوں، لرننگ ایونٹس اور میڈیا پروڈکشن کے لیے مشہور ہے۔صنعت کے مینڈیٹ کو منظوری دیتے ہوئے ٹورک نے پاکستان بھر میں شراکت داری کرتے ہوئے مختلف لرننگ ایونٹس تخلیق کیے اور انہیں کامیابی سے انجام دیا جن میں TRG سیشنز اور TRG لرننگ فیسٹیول، TiE-Karachi اور TiEcons اور ینگ لیڈرز کانفرنس شامل ہیں۔ ٹورک کے تربیت کاروں نے متعدد ایونٹس اور چھوٹے کاروباروں، یوتھ لیڈرشپ کانفرنسز اور انڈسٹری ایونٹس میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں