زونگ 4G ، F-16 طیارے کی طرح تیز ترین انٹرنیٹ سروس

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان کے صفِ اول موبائل نیٹ ورک زونگ 4G کے یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف ہونے والے اشتہار نے پاکستانی عوام کو اپنے سحر میںلے لیا۔ اس اشتہار میں زونگ کی تیز ترین 4G سپیڈ کا موازنہ F-16 طیارے سے کیا گیا ہے جوکہ اپنی سپیڈ اور تہلکہ خیزی کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ۔ زونگ کے اس نئے اشتہار کا مرکزی خیال پاک فضائیہ کی نئی آنے والی فلم ’’ پرواز ہے جنون‘‘ سے لیا گیا ہے جوکہ سپیڈ سے متعلق ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کے لئے زونگ نے بھی معاونت فراہم کی ہے ۔ اس کی کاسٹ میں نامور اداکار بشمول حمزہ علی عباسی اور احد رضا میر ہیں۔ ترجمان زونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست کا دن ہر پاکستانی کے دل کے بہت قریب ہے ۔یہ ہمارے آباؤ اجداداور قائداعظم کے زیرقیادت دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ باقی اہلِ وطن کی طرح ٹیم زونگ بھی جذبہ حب الاوطنی کے تحت 14 اگست مناتی ہے۔اس سال یومِ آزادی پر ہم نے ہمیشہ کی طرح ایک دلفریب اشتہار تیار کیا جو اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ زونگ کی 4G انٹرنیٹ سروس اتنی ہی تیز ترین ہے جیسے F-16 طیارہ کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں