تھائی لینڈ کی تین روزہ نمائش یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے مواقع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تھائی لینڈ کی تین روزہ نمائش یکم ستمبرسے کراچی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں شروع ہو گی جس میں تھائی لینڈ کے مختلف کاروباری شعبوں کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی نمائش کے لیے موجود ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ نمائش تھائی لینڈ کی وزارت تجارت کے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن کی جانب سے رائل تھائی قونصلیٹ جنرل کراچی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

نمائش کا انتظام ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل و ایونٹ منیجر راشدالحق نے اپنے بیان میں بتایا کہ تھائی کمپنیاں 10 سے زائد شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ ان مصنوعات میں فوڈز اینڈ بیوریجز، ہوم ٹیکسٹائلز، ہیلتھ اینڈ بیوٹی، ہارڈوئیر، مشینری، ہاؤس ہولڈ آئٹمز، فٹ وئیر، پارٹی ایکسیسریز، جیولری کلینر، الیکٹریکل اپلائنسز و دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں