نیسلے پاکستان کی کل آمدنی میں 2.63 ارب روپے کا مجموعی اضافہ

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) نیسلے پاکستان نے پہلی ششماہی کے دوران 4.24 فیصد ریکارڈ ترقی اور کل آمدنی میں 2.63 ارب روپے کا مجموعی اضافہ کیا۔ نیسلے پاکستان نے 64.57 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔کمپنی نے گزشتہ 6 ماہ جن کی مدت 30 جون 2018ء تک ہے، میں 6.26 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 7.93 ارب کی آمدنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر ہوا۔ اقتصادی حالات میں مجموعی کمی کے باعث، جس میں روپے کی گرتی ہوئی قدر، اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور بڑھتا ہوا مالی خسارہ اور پیکجڈ دودھ کے زمرے میں کمی شامل ہے، کمپنی کو آمدنی پر دبائو کا سامنا کرنا پڑا ہے، نتیجتاً اس کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 174.95 روپے سے گر کر 138.03 روپے ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں