پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 16ارب71کروڑ28لاکھ ڈالرز ہوگئے

جمعہ 17 اگست 2018 00:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 29کروڑ22لاکھ ڈالرز کی کمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق10اگست کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر16ارب71کروڑ28لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر21کروڑ65لاکھ ڈالرز کے خسارے سے 10ارب36کروڑ91لاکھ ڈالرز کی سطح سے کم ہو کر10ارب15کروڑ26لاکھ ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر7کروڑ57لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب56کروڑ2لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں