سندھ پولیس کے تمام اضلاع میں ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا جلد قیام یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلعی سطح پر ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے باقاعدہ قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں ضلع ٹھٹہ میں قائم کردہ ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ وزٹ کرکے جملہ انتظامی امور سے استفادہ کیا جائے اور اس کے تسلسل کو دیگر اضلاع میں بھی عملاً یقینی بنایا جائے ۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ آر ایس ایم کے باقاعدہ قیام کا مقصد تمام اضلاع کے پولیس اسٹورز کو باہم منسلک کرنا اور سینٹرل پولیس آفس کے اسٹور سے آن لائن کرکے دستیاب اور درکار وسائل کے جملہ نظام میں شفافیت لانا اور اسٹورز اسٹاک کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت پولیس کے تمام اسٹورز نا صرف کمپیوٹرائزڈ بلکہ جدید وماڈرن سہولیات سے بھی آراستہ ہونگے۔

جنکی بدولت سی پی او اسٹور سمیت تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرز و یونٹس کے کلودنگ،کوت ودیگر متفرق اسٹورز کا جملہ ریکارڈ ایک سافٹ ویئر کے تحت ناصرف باہم منسلک بلکہ آن لائن بھی ہوگا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور پولیسنگ کے مجموعی عمل کو ماڈرنائزڈ کرنا میرا مقصد ہے جس سے بلا شبہ پولیس اقدامات مذید بہتری کی جانب گامزن ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں