شوتوکان کراٹے کلر بیلٹ ٹیسٹ اور تقسیم ایوارڈ

ْارحم خان اور محمد عقیل نے بالترتیب یلو بیلٹ اور یلو اسٹرپ بیلٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 17 اگست 2018 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو جے کے ایس پاکستان کے زیر اہتمام شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمیہیڈکوارٹر کورنگی محمڈن فٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کلر بیلٹ ایوارڈنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ہیڈکوارٹر کے کراٹیکاز کے ساتھ ساتھ لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس برانچ کے کراٹیکازنے اگلے درجے کے لئے ٹیسٹ دئے۔

بیلٹ ایوارڈنگ تقریب کے مہمان نان گرامی میںشاہد حسین، شوٹنگ بال کے اعجاز احمد قریشی، کک باکسنگ کے راجہ غضنفر، ITFتائیکوانڈو کے ناظم برکت علی،گوجوریو کراٹے کے شیہان جاوید علی، آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے دالشاد خان یوسفزئی، کیوکوشن کراٹے کے سینسی سید اشرف علی اور سینسی سید رضوان علی شامل تھے جبکہدیگر اسپورٹس کی شخصیات کے ساتھ ساتھ کراٹیکاز کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

چیف ماسٹر شی ہان شہزاد احمد نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے جبکہ انکی معاونت اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹر سینسی ناصر احمدنے کی۔ شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے بیلٹ و اسناد اور انعامات حاصل کرنے والے کراٹیکا میں 9thکیو ۔یلو اسٹرپ بیلٹ کے امتحان میں عقیل احمدنے 55 مارکس لے کر پہلی اور سید مدثر علی انجم نے 42مارکس کے ساتھ دوسری پوزین حاصل کی جبکہ روحان خان 33نمبر کے ساتھ پاس ہوئے۔

8thکیو یلو بیلٹ کے امتحان میں محمد ارحم خان نے 65مارکس کے ساتھ پہلی، محمد ارزم خان نے 62مارکس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور شاہ میر حسین نے 60مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ انشال حسین 53مارکس کے ساتھ چوتھی پوزین حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ اس موقعے پر کراٹے ڈیمانسٹریشن کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا جسمیںحانیہ ناز، انشال حسین، راحم صدیقی اور ارزم خان نے بورڈ بریکنگ اور عبدالرحمن، شاہ فہد، وائز صدیقی ، ارحم خان اور راحم صدیقی نے انفراد کاتا کا مظاہرہ پیش کیا۔

محمد نعمان اور دیگر کھلاڑیوں نے نن چکو چلانے کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا، ان تمام مظاہروں کو موجود مہمانوں اور کھلاڑیوں کے والدین نے سراہا اور کھلاڑیوں کوکامیابی پر مبارکباد دی ۔ اسناد، مارکس شیٹ اور ٹرافیاں ایوارڈ کی گئیں جبکہ ڈیمانسٹریشن میں شریک بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی میڈلز بھی دیے گئے۔ اس موقعے پر شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے دو جے کے ایس پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے تقریب میں آئے ہوئے دیگر مارشل آرٹس انسٹرکٹرز اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں