اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںجمہوریہ انڈونیشیا کی73 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہمیں ..

جمہوریہ انڈونیشیا کی73 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں اپنا یوم آزادی منارہے ہیں، کراچی میں مقیم انڈونیشیا کے قونصل جنرل کا خطاب

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء) جمہوریہ انڈونیشیا کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب انڈونیشین قونصلیٹ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں کراچی میں مقیم انڈونیشین خاندانوں، انڈونیشین طلباء و طالبات، انڈونیشین قونصل خانے کے اسٹاف اور ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ معززین شہر نے نہایت جوش و خروش سے اس تقریب میں شرکت کی ۔

(خبر جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے قونصل جنرل تاتوک پریانامتو نے آزادی کے لئے جدوجہد کرنے اور انڈونیشی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے آزادی کی جنگ لڑی۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں اپنا یوم آزادی منارہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس موقع پر وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کریں کیونکہ 14 اگست کو یوم آزادی بھی منائی گئی ۔ انہوں نے حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں انڈونیشین نوجوان جوکہ خوبصورت آفیشل یونیفارم میں ملبوس انڈونیشیا کے قومی جھنڈے کو ترانے کے ساتھ لہرایا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں