ہم نہیں چاہتے سندھ حکومت اس بار عوامی رائے کی خلاف ورزی کرے اور عوام کو دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑے حلیم عادل شیخ

جمعہ 17 اگست 2018 18:43

ہم نہیں چاہتے سندھ حکومت اس بار عوامی رائے کی خلاف ورزی کرے اور عوام کو دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑے حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی ایس 99کے مختلف علاقوں کا دورا کیا حلقہ میں اپنی مدد آپ کے تحت جاری صفائی مہم اور شجرکاری مہم کا جائزہ لیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کی اور علاقہ کے مسائل کے حوالے سے علاقہ مکینوں سے مشاورت کی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ لاسی گوٹھ اسپتال بھی گئے جہاں پر انتظامات غیر تسلی بخش ہونے پر عملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ عوام علاج و معالج کے لئے اسپتالیں غیر فعال نہیں ہونی چاہیئے عوام کو صحت کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں دوسری جانب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گزشتہ دس سالوں کی گندگی صاف کرنی ہے جس کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں عوام کے ساتھ موجود ہیں پچھلے حکمرانوں کی طرح جیتنے کے بعد غائب نہیں ہونگے دن رات حلقے کی عوام کے لئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ میں ملکر عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ، اگر سندھ حکومت نے اس بھی صحت ، تعلیم، پر توجہ نہیں دیں سخت مخالفت کریں گے، انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ اس بار ہمیں سڑکوں پر نہ آنا پڑے جس طرح پچھلے ادوار میں کاشتکاروں، ہاریوں ، مزدروں، استاتذہ کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا، انہوں نے کہا اس بھار بھی سندھ حکومت نے پچھلی طرح کام کیا تو ہم بھی عوام کے ساتھ ہونگے، انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ سندھ کی عوام کو صحت کی معیاری سہولیات، معیاری تعلیم دی جائے ، عوام کا پینے کے پانی کے منصوبے دیئے جائیں کراچی کی عوام پانی کے لئے ترس رہی ۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بھی اگر عوام کے حقوق کو پائمال کیا گیا تو اسمبلی فلور پر عوام کی آواز بنیں گے، اگر سندھ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کے لئے کام کریں تو ہم بھرپور ساتھ دیں گے اور وفاق سے خصوصی پیکیج دلوائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں