کراچی میں بجلی کا بدترین بریک ڈاون

گورنر ہاوس،وزیراعلیٰ ہاوس سمیت کراچی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 اگست 2018 23:11

کراچی میں بجلی کا بدترین بریک ڈاون
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 اگست 2018ء) :کراچی میں بجلی کا بدترین بریک ڈاون سامنے آگیا۔ گورنر ہاوس،وزیراعلیٰ ہاوس سمیت کراچی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بدترین بریک ڈاون سامنے آ چکا ہے۔اس بریک ڈاون کے باعث کراچی کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔صدراورگارڈن میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ایف بی ایریا،لیاقت آباد،گلستان جوہراورپاک کالونی میں بھی بجلی غائب ہو چکی ہے۔ڈیفنس ،کھارادر، شیر شاہ ،اولڈسٹی ایریا میں بجلی نہیں آ رہی۔:صدر، گارڈن، لسبیلہ ، گولیمار، تین ہٹی بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔ سولجربازار، گرومند، ناظم آباد بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔کھارادر،میٹھادر،کیماڑی سمیت متعددعلاقےبھی متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بن قاسم پاور پلانٹ بھی ٹرپ کرچکے ہیں، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے ریڈ زون کا علاقہ بھی اندھیرے میں ڈوب گیا۔گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوس بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کا بحران ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کی وجہ سے ہوا۔تاہم اس مسئلے کو کب تک ٹھیک کر لیا جائے گا اس حوالے سے کے الیکٹرک نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز پہلے بھی لاہور میں بجلی کا ایسا ہی بڑا بریک ڈاون سامنے آیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں