قوم کی چاہت کے مطابق عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ محمد علی عزیز جی جی

ہفتہ 18 اگست 2018 00:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی عزیز جی جی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی قوم کی چاہت کے مطابق ایک ایماندار رہنماء پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ محمد علی عزیز جی جی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں