پی ایس او کرپشن ریفرنس ،احتساب عدالت نے سماعت 30اگست تک ملتوی کردی

ہفتہ 18 اگست 2018 17:42

پی ایس او کرپشن ریفرنس ،احتساب عدالت نے سماعت 30اگست تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) احتساب عدالت نے پی ایس او میں 63 ارب روپے کی کرپشن کے معاملے پر ریفرنس پیش نہ کرنے پر نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت 30اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں پی ایس او میں63 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی نیب کے مطابق ملزمان میں سابق جنرل منیجر پی ایس او سید ذوالفقار علی جعفری اور سینئر جنرل منیجر پی ایس او سید نذر علی زیدی شامل ہیں ملزم سید ذوالفقارعلی جعفری کو اسلام آباد جبکہ نذرعلی زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتارکیا گیا ہے ملزم نے پی ایس او میں اپنے عہدے کاغلط استعمال کیا ہے ۔

ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 63ارب سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ ریفرنس میں تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی ۔مزید مہلت دی جائے ۔عدالت نے نیب کی جانب ریفرنس پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریفرنس پیش کرنیکا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں