ہم عدالتوں سے بچپن میں چھپے نہ اب چھپے ہیں،بختاور بھٹو زرداری

ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں،ٹوئٹ

ہفتہ 18 اگست 2018 19:04

ہم عدالتوں سے بچپن میں چھپے نہ اب چھپے ہیں،بختاور بھٹو زرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹونے کہا ہے کہ ہم عدالتوں سے بچپن میں چھپے نہ اب چھپے ہیں، ان مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے، ہم تو بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے ہیں، ہماری ماں ہمیں گود میں اٹھائے، ہاتھ پکڑ کر عدالتوں میں پیش ہوتی تھیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرانہوں نے اپنے والد سابق صدرمملکت آصف زرداری کی عدالت میں پیشی پر ردعمل میں کہا کہ آصف زرداری کے خلاف مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے۔

ہم عدالتوں کے چکرلگاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں بختاورکا کہنا ہے کہ ہم بچپن میں عدالتوں سے چھپے نہ اب چھپیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا گیارہ سال جیل میں رہنا کوئی مذاق نہیں ان مقدمات میں کچھ نیا نہیں ہے،ہم تو بچپن سے ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں