چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا

،شوکازنوٹس جاری تحریک انصاف اورشہری سے جواب طلب

ہفتہ 18 اگست 2018 20:02

چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کا شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 3 روزمیں عمران شاہ، تحریک انصاف اورشہری سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عمران شاہ کے شہری پرتشدد کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے معاملہ حل ہونے تک ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ عمران شاہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پروضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں