اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںوزیرا عظم عمران خان پورے ملک کے مستقبل کو تابناک بنا دیں گے،فردوس شمیم ..

وزیرا عظم عمران خان پورے ملک کے مستقبل کو تابناک بنا دیں گے،فردوس شمیم نقوی/خرم شیر زمان

سند ھ میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا ئیں گے،پی ٹی آئی رہنماء

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2018ء)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان پورے ملک کے مستقبل کو تابناک بنا دیں گے۔ سند ھ میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا۔ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنا ئیں گے۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرا عظم کا حلف اٹھا نے پر چیئرمین عمران خان کو پی ٹی آئی کراچی کی طرف سے مبارکباد کہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کی پسندیدہ ترین سیاسی جماعت ہے۔ پوری قوم کو امید ہے کہ عمران خان ملک کے ہر طبقے کے حقوق کا خیال رکھیں گے۔

(خبر جاری ہے)

تحریک انصاف کے سو روزہ ایجنڈے پر اسی وقت سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مطلب عوام کی من پسند حکومت ہے۔

ملک بھر کے عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔ پاکستان کے عوام کی نیک خواہشات اور دعائوں کی بدولت وزیرا عظم پاکستان عمران خان ملک کو ایک شاندار مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔ #

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں