بلاول بھٹو زرداری کاسابق رکنِ سندھ اسمبلی الطاف رند کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 18 اگست 2018 23:25

بلاول بھٹو زرداری کاسابق رکنِ سندھ اسمبلی الطاف رند کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما و سابق رکنِ سندھ اسمبلی الطاف رند کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مرحوم الطاف رند کی پارٹی کے لیئے خدمات و قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمروں اور ان کی باقیات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں