پاک بحریہ کے زیر اہتمام سی ویو پرساحل صفائی مہم کا انعقاد

اتوار 19 اگست 2018 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پاکستان نیوی نے سی ویو پر Beach Cleaning مہم کا اہتمام کیا جس میں پاکستان نیوی کے افسران، جوانوں اور بحریہ کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ شرکاء نے سی ویو کے ساحلِ سمندر سے فاضل مواد خاص طور پر پلاسٹک کی اشیاء ، بوتلیں ، شاپر وغیرہ اُٹھائے۔ اس مہم میں کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کرکے شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس مہم میں Nation Building Initiative کے زیرِ انتظام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آلودگی کے منفی اثرات کی وجہ سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں چاہیے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ساحلِ سمندر کو بھی ہر طرح کی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کی اشیاء سے محفوظ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے نشان پاکستان پارک میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں