عمران خان اپنے تمام وعدے پورے کرینگے، انشا اللہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے ،عارف علوی
عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کاسفرشروع ہوگیاہے،پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیاتھا، پارٹی کی حمایت پرتمام سیاسی جماعتوں کامشکورہوں، تحریک انصاف کے نامزدصدارتی امیدوار پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے،کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے،میڈیاسے گفتگو
اتوار 19 اگست 2018 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان آج روڈ میپ کااعلان کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلیے دعاگو ہوں۔ وہ وقت آگیا ہے جس میں کسی صوبے کو نہیں بھلایا جائے گا ،سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی یہ ساری ہمارے مسائل ہیں جن کا حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے حالات بہتر کریں گے۔بلوچستان کے عوام کی رنجشیں ختم کی جائیں گی۔ایسی تبدیلیاں آئیں گی جس میں غریب کی فکر ہوگی۔ لوگوں کی نوکریاں ملیں گی جس کا عمران خان نے وعدہ کیاہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ہم تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے۔ کراچی والوں کامشکورہوں جنہوں نے ایسا وزیراعظم منتخب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں اورسندھ میں بہتری آئے گی اوراس کو آباد کریں گے۔نامزد صدر مملکت نے کہاکہ عوام کے ساتھ تعلق کم نہیں ہوسکتا۔ کوششوں کروں گاکہ کچھ دن اپنا کلینک چلاسکوں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پوری قوم نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ انہوں نے صدر مملکت کے منصب کیلیے نامزد کیے جانے پروزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔عارف علوی نے کراچی میں کچرے اور پانی کے مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا