نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے ایوان صدرکی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کردیا

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) تحریک انصاف کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی نے بھی صدرمنتخب ہونے کے بعد ایوان صدرکی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں رہنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے پر عمران خان کا اورکراچی والوں کا خاص طور پر مشکور ہوں،عوام سے تعلق ختم نہیں ہوسکتا۔

صدر رہ کربھی تعلق برقرار رکھناچاہتا ہوں۔ کراچی میں دیگرمسائل کے ساتھ خصوصی طورپرٹرانسپورٹ ،،پانی ،کچراسمیت دیگر تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی کاراستہ کھلا ہے،عمران خان آج روڈ میپ کا تعین کریں گے،لوگوں کو نوکریاں ملیں گی جن کا وعدہ عمران خان نے کیا۔

بہت بڑی تبدیلی آنیوالی ہے۔ ہرصوبے میں انسانی حقوق کاخیال رکھا جائے گا۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو بھی کہتے ہیں کہ سندھ کے لیے مل کر کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہوں صدر بننے کے بعد اگر مجھے اجازت ملی تو ایوان صدر میں نہیں پارلیمنٹ لاجز میں رہنا چاہوں گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں