امید ہے عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،علامہ ناظر عباس تقوی

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری و شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے عمران خان کو ملک کا 22واں وزیر اعظم بنے پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہمیں امید ہے عمران خان صاحب ماضی کے حکمرانوں کی طرح قوم کو مایوس نہیں کریں گے وہ بخوبی اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور عوام کی فلاح و بہود اور استحکام پاکستان کیلئے مثبت اقدامات کریں گے اور قوم سے کئے گے تمام وعدے پورے کریں گے پچھلی حکومتوں میں جو بنیادی کام نہیں ہوئے ہیں وہ عمران خان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں اس وقت کا ملک سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی، کرپشن اور غربت ہے جس نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے عوام کو ان مسائل سے نجات دلاناحکومت کی اولین تر جیح ہونا چائیے ہم حکومت کے مثبت کاموں پر ان کی بھرپور حمایت کریں گے پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لئے تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کو بلا تفریق مل کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں