حکومت کی تبدیلیوںمیں عوام کو نظراندازکرنامناسب عمل نہیں ہے،محمدسلیم خاں قادری ترابی

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) حکومت کی تبدیلیوںمیں عوام کو نظراندازکرنامناسب عمل نہیں ہے،آج بھی قربانی کے لئے مویشی خریدنے کے لئے منڈی جانے والوں کولوٹاجارہاہے،مویشی منڈی سے خریداروں کی درجنوں گاڑیاں چوری ہوچکی ہیں،جانوروں کے بیوپاریوں کی زندگی بھرکی جمع پونجی لوٹی جارہی ہے،ہر طرف مسائل کے وہی انبارہیں فی الحال کچھ نہیں بدلاصرف حکمران بدلے ہیںاور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ایک دن میں سب کچھ نہیں بدلاجاسکتا،لیکن یقین ہے کہ موجودہ حکمران اپنے وعدوں کے مطابق بہت جلد عوام کوان مسائل سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

یہ باتیں اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے اپنے ساتھیوں جمعیت علماء پاکستان کراچی کے رہنما محمدشکیل قاسمی،جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے رہنماحاجی سلیم الدین شیخ راجپوت، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس، پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ ،جامع مسجدغوثیہ گلبہارٹرسٹ کے رکن ناصر حسین خاںودیگر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات واقدامات اورعوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا بے شمار شکرواحسان ہے کہ اس نے ہم گنہگاروں کو عبادت وریاضت کا موقع فراہم کیاہے،عید قرباں کے موقع پر جہاں لاکھوں اہلسنّت حنفی بریلوی حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں وہیں لاکھوں اہلسنّت حنفی بریلوی اللہ تعالیٰ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہر طرف گلی گلی کوچے کوچے میں قربانی کے جانوروں اور ان کی خدمت کرتے بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں کو دیکھ کر دل باغ باغ ہورہاہے، اور دل سے تحریک پاکستان میں بیس لاکھ سے زیادہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جام شہادت نوش کرنے والوں کے لئے دعائیں نکلتی ہیں، لاکھوں عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے پاکستان کے حصول کے لئے قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی قیادت میں قربانیاں پیش کی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے،مگر دکھ اورافسوس اس بات کا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکمرانی کا تسلسل قائم رکھنے والے احباب نے اپنے فرائض کی ادائیگی سے گریز کیاہے، جس کی وجہ سے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے گئے ہیں، آج بھی عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی نے لاتعدادمظالم کے بعد بھی صبروتحمل، برداشت اور درگزر سے کام لیاہے اور نفرت کے بجائے محبت، تصادم کے بجائے افہام وتفہیم کے فلسفے کو پروان چڑھایاہے،اور پاکستان کے استحکام ،ترقی اور خوشحالی کے لئے اپناسب کچھ قربان کردینے کا جذبہ قائم رکھاہے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ مرکزی میلادالائنس پاکستان عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے مسائل سے حکومتی اداروں کو مسلسل آگاہی فراہم کرتارہاہے،مگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھاگیاہے اور ہمیں ہمیشہ بڑے احتجاج کی جانب دھکیلاگیاہے، ہم آج نئی بننے والی حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیںاور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں اپنافرض اداکریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد ،تنظیمات اور آستانوں کو قربانی کی کھالیںوصول کرنے کا اجازت نامہ فوری طورپر جاری کیاجائے،عید کی نمازکے اجتماعات کی این اوسی میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے،اذان مغرب سے نمازفجر تک لوڈ شیڈنگ ختم کرکے مسلسل بجلی فراہم کرنے کے انتظامات کئے جائیں،اہلسنّت عید گاہوں مساجد، مدارس اور آستانوں کے اطراف صفائی کرائی جائے،اسٹریٹ لائٹیں درست کرائی جائیں،تمام علاقوں میںپینے کے پانی کی مسلسل فراہمی اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کویقینی بنایاجائے،عید کے اجتماعات اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے مراکز کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں،ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے پر پوری توجہ دی جائے،انتظامی معاملات میںقائدین ،اکابرین اور کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کو اعتماد میں لیاجائے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے بھی دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کے حل میں پولیس ،رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور سول انتظامیہ ،شہری حکومت کے ذمہ داران، چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز کے ساتھ اپنے تعاون کے تسلسل کو جاری رکھیں،ظلم وستم کی سیاہ رات ڈھلنے والی ہے، امن ترقی اور خوشحالی مملکت خداداداسلامی جمہوریہ پاکستان کا مقدر ہے،ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کی ذمہ داریاںپاکستان بنانے والوں کی اولادوںپر ہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے شہیدوں اور غازیوں کو کسی صورت میں شرمندہ نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں