این بی پی اسپیشل گیمز27 اور28 اگست کو نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد کیے جائیں گے

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) پروفیسراقبال میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے دو روزہ این بی پی اسپیشل گیمز کا انعقاد 27 اور 28 اگست کو نیشنل کوچنگ سینٹر میں کیا جائے گا۔اس دو روزہ رنگا رنگ اسپیشل گیمز کے موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے ای وی پی گروپ ہیڈ شوکت محمود ودیگرنامور شخصیات اسپیشل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔

(جاری ہے)

اسپیشل گیمز میں مختلف اسپیشل اسکولوں کے 400 سے زائد کھلاڑی ایتھلیٹکس ،فٹ بال ،باسکٹ بال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ویل چیئر ریس،میوزیکل چئیرز ،رسہ کشی اور آرم ریسلینگ میں زور آزمائی کرینگے ، اسپیشل گیمز صبح 9 بجے سے دوپہر 2 تک جاری رہینگے ان کھیلوں کی تقریب میں اسپیشل کھلاڑیوں کے علاوہ ان کے والدین ،مختلف کھیلوں اور شوبز کی نامور شخصیات کو مدعو کیا گیاہے۔ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف اسپیشل اسکولز کے کوچز کو 25 اگست کو صبح 10 بجے این سی سی میں رپورٹ کرنیکی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں