کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے، زیر تربیت باکسرز کو خصوصی ٹپس بھی دیئے، اولمپیئن مہر اللہ

اتوار 19 اگست 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) اولمپیئن مہر اللہ نے کہا ہے کہ کوچنگج کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے وہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکسKPT میں15روزہSBA سمر باکسنگ کوچنگ و ٹریننگ کیمپ کے افتتاحی تقریب میں باکسرز و آفیشلز سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہ کہ محنت و لگن سے آپ دنیا میں قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمپ میں رضا کارانہ طور پر تربیت دینے والے قومی کوچز رستم بلوچ، محمد امین اور سید عمران شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر سابق انٹرنیشنل باکسرز نواز علی، شیر محمد، عبدالمجید، عبدالرشید ،خاور دین بھی موجود تھے۔اس سے قبل سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ نے مہمانوں کو کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا15روزہ کیمپ میں40سے زائد باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تربیت باکسرز کو ٹپس بھی دیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں