کراچی، واٹربورڈ کے شکایت مرکز پر موصول ہونے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 109شکایات کا خاتمہ

شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں کی تبدیلی لیکیجز کا خاتمے، خراب والوز کی مرمت اور تبدیلی سمیت مین ہولز پر کور رکھنے کا کام مکمل

اتوار 19 اگست 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) گزشتہ چند روز کے دوران واٹربورڈ کے شکایت مرکز پر موصول ہونے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 109شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ پر دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں کی تبدیلی لیکیجز کا خاتمے خراب والوز کی مرمت اور تبدیلی سمیت مین ہولز پر کور رکھنے کا کام مکمل کیا گیا تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران چنیسر گوٹھ میں پانی کی 16 انچ قطر کی پائپ لائن تبدیل کردی ہے جس سے علاقہ میں پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش کی شکایت کا خاتمہ ہوگیا ہے،آصف کالونی میں سیوریج لائن کو تبدیل کردیاگیا ،ایم اے جناح روڈ پرتاج کمپلیکس کے قریب دھنسنے والی سیوریج کی 18 انچ قطر کی لائن کو تبدیل کردیاگیا،کیماڑی میں ایم ٹی خان روڈ پر 24 انچ قطر کی پائپ لائن ڈالی گئی، بلدیہ کے علاقہ میں 12 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ،سائٹ ٹاؤن کے علاقہ پاک کالونی میں 12 انچ قطر کی اے سی پائپ لائن تبدیل کردی گئی ،فیڈرل بی ایریا کے بلاک 19 میں 12 انچ قطر کی پائپ لائن کے خراب ہوجانے والے والوکی مرمت کی گئی ،باوانی چالی سائٹ ٹاؤن میں 12 انچ قطر کی پانی کی لائن کو تبدیل کیا گیا ،اورنگی ٹاؤن کے عوامی چوک کے قریب 12 انچ قطر کی لائن کی مرمت کی گئی،نیازی چوک لیاری میں 12 انچ قطر لائن کو صاف کیاگیااس کے علاوہ سوسائٹی گلستان جوہر ،لیاقت آباد ،سمن آباد ، نارتھ کراچی میں ٹوٹے ہوئے گٹروں کے ڈھکنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں