کراچی،سندھ حکومت کی 8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ابتدائی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اتوار 19 اگست 2018 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) سندھ حکومت کی 8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ابتدائی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔سندھ کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے صوبائی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔

(جاری ہے)

سعید غنی وزیر بلدیات ،شہلا رضا وزیر برائے ترقی ،خواتین ،سردار شاہ وزیر برائے تعلیم و ثقافت ،اسمعیٰل راہو وزیر برائے زراعت ،شبیر بجارانی وزیربرائے معدنیات ، مخدوم محبوب زمان وزیربرائے ریونیو ، ہری رام کشوری لال وزیر برائے جیل خانہ جات ، اقلیتی امور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو وزارت صحت کے قلمدان دئے گئے ہیں۔مشیران میں بیر سٹر مرتضی وہاب مشیر برائے قانون اور اینٹی کرپشن ،محمد بخش مہر مشیر برائے صنعت و تجارت ہوں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں