پاک بحریہ کی ساحل کی صفائی مہم میں افسران اور جوانوںکی شرکت

اتوار 19 اگست 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاک بحریہ نے سی ویوپر ساحل کی صفائی مہم کا اہتمام کیا جس میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں اور بحریہ کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شرکاء نے سی ویو کے ساحلِ سمندر سے فاضل مواد خاص طور پر پلاسٹک کی اشیاء ، بوتلیں ، شاپر وغیرہ اُٹھائے۔مہم میں کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کرکے شرکاء کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس مہم میں Nation Building Initiative کے زیرِ انتظام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرکمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی کے منفی اثرات کی وجہ سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں چاہیے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ساحلِ سمندر کو بھی ہر طرح کی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کی اشیاء سے محفوظ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے نشان پاکستان پارک میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں