عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایا جائے ۔ کمشنر کراچی

اتوار 19 اگست 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کر نے کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کر ائیں ،قربانی کی کھالیں اپنی مر ضی سے دینا قربانی کر نے والوں کا حق ہے ۔ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ اپنے دفتر میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کر نے کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور رینجرز کے سینئر افسران ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II ۔ غلام مرتضیٰ میمن اور دیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے عید کے موقع پر صفائی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ہدایات کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مو جود مذہبی و سماجی تنظیموں اور فلاحی و دینی مدارس کے نمائندوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق صرف ان پارٹیوں ، تنظیموں ، فلاحی اداروں اور دینی مدارس کو کھالیں جمع کر نے کی اجاز ت ہو گی جو کمشنر یا ڈپٹی کمشنرسے پیشگی تحریری اجازت لیں گے ۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔گاڑیوں پر لائو ڈ اسپیکر جھنڈے لگا کر یا مساجد مدرسوں اور دفاتر سے کسی قسم کے اعلان کی اجازت نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں ضابطہ اخلاق کے مطابق گھر گھر جا کر زبردستی کھالیں جمع کر نے اور پوسٹر یا بینر کے ذریعے کھالیں جمع کر نے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔عید الالضحی کے تینوں دن کسی قسم کا اسلحہ ڈنڈے، لاٹھی یا سلاخیں وغیرہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی۔ اس پابندی کا اطلا ق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا۔ اس شق کو نافذ کر نے کے لئے قانون نافذ کر نے والے ادارے جگہ جگہ مو ٹر سائکلوں کو روکنے اور گاڑیوں کو روک کر چیک کریں گے اور تلاشی لیں گے۔

کھالوں کی ترسیل کرنے والے کارکنوں کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ اجازت نامہ اور اوریجنل شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔ تمام پارٹیاں تنظیمیں ادارے اور مدارس اپنے کارکنان کو ہدایت کریں گے کہ وہ اس سلسلہ میں قانون نافذ رنے والے ادارون سے مکمل تعاون کریں ۔فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انکی رہنمائی و مدد کے لئے کمشنر کراچی کے دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکائتی مراکز قائم کئے جائیں گے کمشنر کراچی کنٹرول روم میں شکائتی مرکز قائم کیا جائے گا۔ شہری کمشنر کراچی کنٹرول روم کے فون نمبر02199205634-02199203443پر شکایت کرسکیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں