سندھ پولیس کی مختلف اضلاع میں کارروائی، 42 ملزمان گرفتار

اتوار 19 اگست 2018 22:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 42 ملزمان کو گررفتار کیا ہے ۔ گرفتارملزمان میں 35 مفرور ،6 اشتہاریوں سمیت ایک ملزم بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے ایک پستول بمعہ راونڈ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سندھ پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے کاروائی کے دوران ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا ہے جن کی قبضہ سے ایک پستول بمعہ راونڈز اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے ۔

حیدرآباد پولیس نے 11 مفرور 3 اشتہاریوں،میرپورخاص پولیس نے ایک مفرور جبکہ سکھر پولیس نے 23 مفرور، 3 اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہیں ۔ترجمان سندھ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمزکو ٹاسک دیا گیا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں