وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں ملک کی بنیادی مسائل حل کرنے کا عزم خوش آئند ہے ، ڈاکٹر توصیف احمد خان

پیر 20 اگست 2018 00:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سیئنر صحافی اورجامعہ اردو کے شعبہ ابلاع عامہ کے سابق چیئر مین ڈاکٹر توصیف احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کو بہترین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ملک کے بنیادی مسائل حل کرنے کا عزم خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

ڈاکٹر توصیف احمد نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس وقت ملک کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے جس کا ذکر عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں کیا لیکن نیت اور عزم ہوں تو یہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کی سادگی اپنانے سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وزیراعظم کی جانب سے ماحولیات اور پانی کی قلت کے مسائل کو حل کرنے کا عزم بھی قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا ملک کی میعشت میں اہم کردار ہے اور وزیراعظم کی جانب سے ان کی مسائل حل کرنے کی بات سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سنیئر تجزیہ نگار ڈاکٹر ہما بقائی نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے احتساب کے عمل کو خود سے شروع کرنے کے علاوہ کوئی کاروبار نہ کرنے اور وزیراعظم کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی نیلامی جیسے اعلانات حوصلہ افزاء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور صفائی اور خصوصابلدیاتی نظام میں اصلاحات انقلابی اقدامات ہوں گے۔ ان اعلانات پر عمل درامد کرنے کے لئے حکومتی ٹیم کو سخت محنت کی ٖضرورت ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں