جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،ْحسین لوائی ،ْ طٰحہ رضا کی درخواستِ ضمانت مسترد

پیر 20 اگست 2018 15:58

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ،ْحسین لوائی ،ْ طٰحہ رضا کی درخواستِ ضمانت مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بیکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں نجی بینک کے سابق سربراہ حسین لوائی اور طٰحہ رضا کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی بینکنگ عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 18 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے پیرکو سنایا گیا ،ْفیصلے کے وقت دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجود تھے۔

نجی بینک کے سابق سربراہ حسین لوائی اور طٰحہ رضا کی درخواستِ ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش جاری ہے، اس دوران ان کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عبدالغنی مجید کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے موکل کو رات کے اوقات میں نیند سے بیدار کرکے تفتیش کی جارہی ہے اور انہیں ہراساں بھی کیا جارہا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر علی ابڑو سے استفسار کیا کہ آپ ملزم کو نیند سے اٹھا کر کیوں تفتیش کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ سوالوں کے جوابات درکار تھے اس لیے ایسا کیا گیا۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے استفسار کیا کہ عدالت تفتیشی مرحلے میں کس طرح مداخلت کر سکتی ہی فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں تفتیش پر نہیں بلکہ تشدد اور تفتیش کے طریقہ کار پر اعتراض ہے ،ْاگر تفتیش صبح 8 سے شام 7 تک کی جائے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے ایک مرتبہ پھر استفسار کیا کہ آپ ملزم کو رات کو کیوں نہیں سونے دے رہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم عبدالغنی مجید کو مکمل سونے کا وقت دے رہے ہیں ،ْ بجلی نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر چلاکر سہولت فراہم کی جاتی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ عبدالغنی مجید سے مجھے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کہ آپ کی شکایت کی تصدیق کس طرح کرائی جائی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ممتاز الحسن ملک نے عدالت کو بتایا کہ ہم ملزم کی تمام باتوں کو نہیں مان سکتے، ان پر تشدد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عبدالغنی مجید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم جاری کیا کہ عبدالغنی مجید کو باقاعدہ سونے کا وقت دیا جائے، جبکہ اگر ان سے تفتیش مطلوب ہو تو وہ دن کے اوقات میں کی جائے۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو ایف آئی اے نے حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں اور طحہ رضا کو 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں