تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کردیا

ْپاکستان ہالینڈ کے گستاخانہ رویوں کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کرے،علامہ بلال سلیم قادری

پیر 20 اگست 2018 17:21

تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے رہنما علامہ احمد بلال سلیم قادری نے ہالینڈ کے سفیر کی فوری ملک بدری کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان ہالینڈ میں( نعوزبااللہ ) نبی پاک کے خاکے بنانے کے مقابلے کو رکوانے میں اپنا بھرپور کرداراداکرے ۔ہالینڈ کے سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی کافی نہیں ہے بلکہ پاکستا ن فوری طور پرہالینڈ سے تمام ترسفارتی تعلقات ختم کرکے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ افسوس اس المناک واقعے پر بھی او آئی سی کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے ، یہ ہی ایمان کا تقاضہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہوکر یہودیوں کی اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا ،انہوںنے کہاکہ مذہبی جماعتوں کے ساتھ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں بھی اپنا اپنا کرداراداکریں جبکہ ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھی اپنا بھرپور کرداراداکرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہالینڈ کے گستاخانہ رویوں کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیار کرے اور اس گستاخانہ نمائش کو سختی سے رکوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔امت مسلمہ متحد ہوکر یہودی ممالک کو جواب دے تاکہ اسلام دشمنوں کو معلوم ہوسکے کہ اس دنیا میں دین و اسلام کے رکھوالے موجود ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ یہودی لابی اس دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ایسے واقعات صرف مسلمہ امہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مذاہب کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں