سندھ حکومت، گورنرہاؤس کوتعلیمی ادارہ بنانےکی مخالفت

گورنرہاؤس سندھ کی ملکیت اور تاریخی اثاثہ ہے، قائداعظم بھی قیام کرچکے، گورنرہاؤس کومیوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ سندھ کابینہ کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 20:26

سندھ حکومت، گورنرہاؤس کوتعلیمی ادارہ بنانےکی مخالفت
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) سندھ حکومت نے گورنرہاؤس کراچی کوتعلیمی ادارہ بنانے کی مخالفت کردی، گورنر ہاؤس سندھ کی ملکیت اور تاریخی اثاثہ ہے، قائداعظم بھی رہ چکے ہیں، گورنرہاؤس کومیوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں سو روزہ پروگرام سمیت گورنر ہاؤس سندھ کو میوزیم اور عوامی پارک بنانے پرمشاورت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضی وہاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کے بجائے اس کا انتظام سندھ حکومت کو دیا جائے۔ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کےبجائے اسے میوزیم بنایا جائے گا۔ تاہم پسندھ حکومت نے گورنرہاؤس کراچی کوتعلیمی ادارہ بنانے کی مخالفت کردی ہے۔

(جاری ہے)

  گورنر ہاؤس کا فیصلہ سندھ حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس تعلیمی ادارے میں نہیں بلکہ میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔ سندھ کابینہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ تاریخی اثاثہ ہے۔ گورنر ہاؤس سندھ میں قائداعظم محمد علی جناح بھی بحثیت گورنر جنرل رہ چکے ہیں۔ لہذا پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت تاریخ کے ساتھ کسی کوکھلواڑ نہیں کرنے دے گی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا اورپاک بنایا جائے گا۔

پارک کو عوامی پارک میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے کی بجائے اس میں میوزیم بنایا جائے گا۔ اسی طرح اس کا انتظام سندھ حکومت کو دیا جائے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ میں وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا۔میں تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا،دو گاڑیاں رکھوں گا،دوملازم رکھوں گا۔

میں اس لیے یہاں رہ رہاہوں کہ سکیورٹی ایجنسیز نے بتایا کہ جان کوخطرہ ہے ۔ سب مہنگی گاڑیاں فروخت کریں گے۔ پیسا قومی خزانے میں،․وزراء اعلیٰ ہاؤس ، گورنرہاؤسز میں خرچے کم کریں گے۔ گورنر ہاؤسز میں کوئی ہمارا گورنر نہیں رہے گا۔اس لیے ہم نے کمیٹی بنائی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ قسم کی یونیورسٹی بنائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں