ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں شعبہ سوشل میڈیا کا اجلاس

سوشل میڈیا سے وابستہ کارکنان پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اخلاقی کدروں کا خیال رکھتے ہوئے تنظیم کے پیغام کو آگے بڑھائیں ،زاہد منصوری

پیر 20 اگست 2018 22:07

ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں شعبہ سوشل میڈیا کا اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے شعبہ سوشل میڈیا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین زاہد منصوری اور شاہد علی نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے دوران سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مستقبل کی حکمت عملی پرغور کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں مختلف موضوعات پر رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی حیثیت بڑی اہمیت کی حامل ہے، آج ہم اس کے ذریعے سے عوام کے مسائل نا صرف ارباب اقتدار تک پہنچا سکتے ہیں بلکہ اس کے حل کے لئے اخلاقی دبائو بھی بڑھا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج کے اس تیز ترین مواصلاتی دور میں اس اہم ذریعے سے ہم عوامی مسائل کے حل اور اس کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کرسکتے ہیں، اس پس منظر میں سوشل میڈیا سے وابستہ کارکنان پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اخلاقی کدروں کا خیال رکھتے ہوئے تنظیم کے پیغام کو آگے بڑھائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں