بلاول بھٹو نے سندھ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی ٹھان لی

بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ میں کسی بھی کرپٹ اور مشکوک شخص کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 22:15

بلاول بھٹو نے سندھ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی ٹھان لی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اگست 2018ء) :بلاول بھٹو نے سندھ میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی ٹھان لی۔ بلاول بھٹو نے سندھ کابینہ میں کسی بھی کرپٹ اور مشکوک شخص کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں ہیٹرک مکمل کر لی۔ سابق وزیر اعلی مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیر اعلی سندھ منتخب ہو گئے ہیں۔18 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی حلف اٹھایا۔

قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے حلف لیا ۔اس کے بعد سندھ کی نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔سندھ کی نئی کابینہ میں سعیدغنی کو بلدیات، شہلارضا وزیر ترقی نسواں، سردارشاہ کو تعلیم وثقافت ، اسماعیل راہو کو زراعت ، شبیر بجارانی کو معدنیات، مخدوم محبوب زمان کو ریونیو، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو وزیر صحت ، ہری رام کو جیل خانہ جات اور اقلیتی امور کا وزیر کا قلمدان دیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد بخش مہر کو صنعت وتجارت اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن کا مشیر بنایا گیا ہے۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نئی کابینہ کے 8 وزراء اور 2 مشیروں نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھایا ۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ بلاول بھٹو اس مرتبہ پارٹی کے تمام معاملات خود دیکھ رہے ہیں۔مراد علی شاہ کے انتخاب کے علاوہ سندھ کی ساری کابینہ بلاول بھٹو کا انتخاب ہیں اور اس مرتبہ بلاول بھٹو نے واشگاف الفاظ میں سب کو بتا دیا ہے کہ وہ کسی بھی کرپٹ اور مشکوک کردار کے شخص کو کابینہ میں شامل نہیں کریں گے۔

یہانتک کے بلاول بھٹو نے وزراء کے لیے ایک خاص پیمانہ مقرر کردیا ہے جس کے مطابق تمام وزراء کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ سندھ کی کابینہ میں تمام تر نئے چہرے موجود ہیں اور صرف سعید غنی اور سردار شاہ دو ایسے لوگ ہیں جو گزشتہ حکومت کا بھی حصہ تھے اور ان کو دوبارہ موقع دیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں