ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 21 اگست 2018 10:47

ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2018ء) ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے۔ملک بھر کی طرح آج کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں اورایک دوسرے کومبارک باد دی۔بوہری برادری کی جانب سے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں