ایک شخص جو ''نیا پاکستان'' بنتا ہوا نہ دیکھ سکا

جنید جمشید کے 2014ء میں کیے گئے ٹویٹ نے سب کو آبدیدہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 اگست 2018 16:17

ایک شخص جو ''نیا پاکستان'' بنتا ہوا نہ دیکھ سکا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2018ء) : معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو ایک طیارہ حادثہ میں شہید ہوئے۔ جنید جمشید کی اچانک شہادت نے ان چاہنے والوں کو بھی افسردہ کر دیا تھا۔ جنید جمشید پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور عمران خان کو کافی سپورٹ بھی کرتے تھے۔ وہ اکثر ''نیا پاکستان'' بننے کی بات کرتے تھے اور آج جب وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، ان کے ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر پھر مقبولیت حاصل کر لی ہے جس نے ہر ایک کو آبدیدہ کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر 26 مئی 2014ء کو لکھے ایک پیغام میں جنید جمشید نے پُر اُمید انداز میں کہا تھا کہ انشاء اللہ ہم جلد ہی آج سے چار سال کے بعد ''نیا پاکستان'' بنتا دیکھیں گے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے اس پیغام میں عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور ابرار الحق سمیت دیگر کو بھی مینشن کیا تھا۔

(جاری ہے)

جنید جمشید کے اس ٹویٹ نے ہر انٹرنیٹ صارف کو اشکبار کر دیا۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ''نیا پاکستان'' بننے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خوشی ایک طرف لیکن جنید جمشید کی شہادت کا دُکھ ایک مرتبہ پھر سے تازہ ہو گیا ہے۔ ہم سب کی طرح جنید جمشید نے بھی ''نیا پاکستان'' بننے اور عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھنے کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن افسوس کہ آج جب ہم ''نیا پاکستان'' بنتا دیکھ رہے ہیں جنید جمشید ہمارے درمیان نہیں ہیں۔

جنید جمشید کے چاہنے والوں نے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ۔ یاد رہے کہ 7 دسمبر2016ء کو جنید جمشید قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کی پرواز کے ذریعے چترال سے واپس آرہے تھے کہ حویلیاں کے مقام پر طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید اور ان کی اہلیہ سمیت طیارے میں موجود تمام 47 مسافر شہید ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں