شارع فیصل پرقائم شوروم مالکان نے پی ٹی آئی رہنما کےگھرجا کر معافی مانگ لی

شوروم مالکان نے منصورشیخ کےخلاف سوشل میڈیا پرایڈیٹ شدہ وڈیووائرل کی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 21 اگست 2018 17:06

شارع فیصل پرقائم شوروم مالکان نے پی ٹی آئی رہنما کےگھرجا کر معافی مانگ لی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2018ء) پی ٹی آئی رہنما منصورشیخ اورشوروم انتظامیہ کےدرمیان جھگڑے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ منصورشیخ اورشوروم انتظامیہ کےدرمیان گاڑی کے لین دین پرجھگڑا ہوا تھا۔جس کے بعد ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما منصور شیخ نے شو روم کے عملے پر تشدد کیا ہے۔

تاہم سی سی ٹی وی وڈیو کے ذریعے اصل حقائق سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ویڈیو ایڈٹ کر کے وائرل کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل پرقائم شوروم مالکان نے پی ٹی آئی رہنما کےگھرجاکرمعافی مانگ لی ہے۔اور کہا ہے کہ ہمارے اورپی ٹی آئی رہنما کےدرمیان غلط فہمی کےباعث جھگڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

شوروم مالکان نے منصورشیخ کےخلاف سوشل میڈیا پرایڈیٹ شدہ وڈیووائرل کی تھی۔

جس ورکرکی وجہ سے جھگڑاہوااسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔یاد رہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ منصور شیخ اور شو روم انتظامیہ کے درمیان جھگڑا گاڑی کی ڈلیوری میں تاخیر ہونے پرہوا۔شو روم مالکان کا کہنا ہے کہ منصور شیخ نے شو روم میں توڑ پھوڑ کی،خواتین کو ہراساں کیا جب کہ جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم اس حوالے سے بعد میں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ منصور شیخ نے ملازمین پر تشدد نہیں کیا بلکہ منصور شیخ پر تشدد کیا گیا۔کہا گیا ہے کہ وڈیو میں شوروم ملازمین کومنصور شیخ پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ رہنما تحریک انصاف منصور شیخ پر تشدد انکی بیٹی کے سامنے کیا گیا۔ویڈیو میں بیٹی کو منصور شیخ کو چھڑواتےدیکھا جاسکتا ہے۔ ملازمین نے منصور شیخ پر تشدد کرکے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔تاہم اب شارع فیصل پرقائم شوروم مالکان نے پی ٹی آئی رہنما کےگھرجا کر معافی مانگ لی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں