بلدیہ کورنگی کا عید الاضحی ہنگامی پلان فائنل ،آپریشن کا( آج )سے آغاز ہوگا

عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے ۔سید نیئر رضا

منگل 21 اگست 2018 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عید الاضحی ہنگامی پلان کو فائنل کردیا ،آپریشن کا آغاز( آج) بدھ کی صبح سے ہوگا جو کہ عید الاضحی کے تینوں دن جاری رہیگا ،آلائشوں کو بروقت اُٹھا نے اور اسے محفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے خندقیں تیار کرلئے گئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز آفس میں کنٹرول روم قائم تمام یونین کمیٹیز دفاتر عید الاضحی کے تینوں دن شکایتی مراکز میں تبدیل رہیںگے ،آلائشوں کو فوری اوراُٹھا نے کے حوالے سے عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مکین کنٹرول روم شاہ فیصل زون کے فون نمبر99264417-99248647۔

ملیر ماڈل کالونی کے مکین کنٹرول روم ملیر ماڈل زون کے فون نمبر99248123-99248126۔

(جاری ہے)

کورنگی کے مکین کنٹرول روم کورنگی زون کے فون نمبر99264417-99333927اور لانڈھی کے مکین کنٹرول روم لانڈھی زون کے فون نمبر03332132940پر رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جہاں موجود اسپیشل گینگ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئرمین سید احمر علی کے ہمراہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورہ کرکے عید الاضحی ہنگامی پلان سمیت بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے تما م محکماجاتی سربراہان موجود تھے۔ سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی ،پارکس اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کے تینوں دن ہنگامی پلان پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے عوامی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے خندقوں کی تیاریوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ آلائشوں کو ہنگامی بنیادوں پر علاقوں سے اُٹھا کر مدفون کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہ برتی جائے اگر کسی بھی علاقے سے فرائض میں غفلت کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر محکمہ صفائی کے ڈائریکٹر کی جانب سے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر چیئرمین اور وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی کو تفصیلی فریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ضلع کورنگی کی حدود میں آلائشوں کو برق رفتار ی کے ساتھ اُٹھا نے اور علاقائی سطح پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر تیاریاں مرتب کرلی گئیں ہیں اجتماعی قربان گاہوں پر آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے خصوصی کنٹینرز فراہم کردیئے گئے ہیں جہاں سے اُٹھا کر فوری مدفون کیا جائیگا۔

اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی پر بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اور علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے اپنے قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو کھلے مقامات پر رکھیں تاکہ انہیں فوری اُٹھا یا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں