کراچی، پاکستان کے محب الوطن عوام عید الاضحی کے موقعے پر صرف قربانی کا گوشت ہی تقسیم نہ کریں،خرم شیر زمان

بلکہ لوگوں میں صبر و برداشت، بھائی چارے اور یکجہتی کو بھی فروغ دیں،جنرل سیکریٹری تحریک انصاف کراچی

منگل 21 اگست 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے محب الوطن عوام عید الاضحی کے موقعے پر صرف قربانی کا گوشت ہی تقسیم نہ کریں بلکہ لوگوں میں صبر و برداشت، بھائی چارے اور یکجہتی کو بھی فروغ دیں۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔ عیدا لاضحی کامذہبی و تاریخی واقعہ پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپس میں بھائی چارہ اور محبت رکھیں جس کا درس ہمیں اسلام نے دیا ہے۔ جس چیز سے ہمیں سب سے زیادہ محبت ہو اسے خدا کی راہ میں قربان کرنا ہی اس عید کا سبق ہے۔

(جاری ہے)

خدا نے یہ قربانی نہ صرف قبول کی بلکہ رہتی دنیا تک اسے یادگار بنا دیا۔

اپنے مال و اسباب کو سب سے زیادہ عزیز رکھنے والے اسے خرچ کرنا سیکھیں۔ ہمسایوں کو خاص طور پر یاد رکھیں تاکہ جن کے پاس مال و اسباب نہیں وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔عید کے موقعے پر مستحقین کو ہمیشہ یاد رکھیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پورے ملک بالخصوص اہلیان کراچی کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کی موجودہ معاشی و اقتصادی صورتحال میں عیدا لاضحی تازہ ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں